کاروبار اور معیشت
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 15 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی، مجموعی ذخائر 14.30 ارب ڈالر رہ گئے
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق 25 جولائی 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے میں مرکزی بینک کے پاس موجود غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 153 ملین ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ذخائر کی مالیت کم ہو کر 14.30 ارب ڈالر رہ گئی ہے۔
مرکزی بینک نے بتایا کہ ذخائر میں کمی کی بنیادی وجہ بیرونی قرضوں کی ادائیگیاں تھیں۔
ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر اس ہفتے کے اختتام پر 19.61 ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے، جن میں تجارتی بینکوں کے پاس موجود 5.30 ارب ڈالر بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 69 ملین ڈالر کی کمی واقع ہوئی تھی، جس کے بعد وہ 14.46 ارب ڈالر تک پہنچ گئے تھے۔