عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر کے اضافے سے 3372 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1600 روپے کے اضافے سے3 لاکھ 59 ہزار 700 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 1371 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 8 ہزار 384 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ ہفتے کو سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 58 ہزار 100 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 65 روپے کے اضافے سے 4 ہزار 87 روپے ہوگئی۔