وزارت خوراک و غذائی تحفظ نے منگل کے روز بتایا ہے کہ حکومت ملک میں قیمتوں کے استحکام کے لیے 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
وزارت کے بیان کے مطابق کابینہ نے چینی کی درآمد سرکاری شعبے کے ذریعے کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
یہ فیصلہ پاکستان کی اس حکمت عملی کی عکاسی کرتا ہے جس کے تحت زائد اسٹاک کی صورت میں چینی برآمد کی جاتی ہے اور قلت کی صورت میں درآمدات کے ذریعے مارکیٹ میں استحکام قائم رکھا جاتا ہے۔
مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ خوردہ بازار میں چینی کی قیمتیں 130 روپے فی کلو سے بڑھ کر 200 روپے فی کلو ہو گئی ہیں۔
گذشتہ سال حکومت نے مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2 لاکھ 50 ہزار ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔