عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 25 ڈالر کی کمی سے 3310 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2500 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 53 ہزار روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 2143 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 2 ہزار 640 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 55 ہزار 500 روپے ہوگئی تھی۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 30 روپے کی کمی سے 3 ہزار 841 روپے ہوگئی۔