اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کا 17واں سربراہی اجلاس 3 اور 4 جولائی 2025 کو جمہوریہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں منعقد ہو رہا ہے۔
دفترِ خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اس سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔
اجلاس کا موضوع پائیدار اور موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ مستقبل کے لیے نئی ای سی او وژن ہے۔
دفترِ خارجہ کے مطابق وزیر اعظم اجلاس کے دوران اہم علاقائی و عالمی چیلنجز پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے، وہ ای سی او وژن سے پاکستان کی وابستگی کی تجدید کریں گے۔علاوہ ازیں وزیر اعظم ای سی او رکن ممالک کے مابین تجارتی روابط، ٹرانسپورٹ رابطوں، توانائی کے شعبے میں تعاون اور پائیدار ترقی کے فروغ کی حمایت کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم دیگر ای سی او ممالک کے رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا-
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025