عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر کے اضافے سے 3330 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 300 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 54 ہزار 665 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 258 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 4 ہزار 68 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ منگل کو فی تولہ سونا 3,800 روپے کی نمایاں کمی سے 3 لاکھ 54 ہزار 365 روپے پر آگیا تھا۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 26 روپے کے اضافے سے 3,764 روپے ہو گئی تھی۔