عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری رہا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کی کمی سے 3372 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 460 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 58 ہزار 595 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 394 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 7 ہزار 437 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 2245 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 59 ہزار 55 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 58 روپے کی کمی سے 3820 روپے ہوگئی۔