پاک جن پاور لمیٹڈ (پی کے جی پی) نے پیر کے روز کمپنی کے حصص کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق خبروں کو مسترد کر دیا۔

کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو ایک نوٹس میں بتایا کہہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہمیں کسی ایسی پیش رفت یا معاملے کا علم نہیں ہے جو کمپنی کے حصص کی قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ اور اضافے کا سبب بنی ہو۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ کمپنی مادی معلومات کی ترسیل سے متعلق تمام قانونی تقاضوں سے بخوبی آگاہ ہے، اور جب بھی کمپنی کے معاملات سے متعلق کوئی مادی معلومات دستیاب ہوں گی تو ان کو سیکیورٹیز ایکٹ 2015 اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ کے رول بُک کے تحت باقاعدہ طور پر شائع کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکجن پاور لمیٹڈ ((پی کے جی پی) کو 1995 میں شامل کیا گیا تھا اور اس کا مرکزی دفتر لاہور میں واقع ہے۔ کمپنی کا بنیادی کام ایک آئل فائرڈ پاور اسٹیشن کو ملکیت میں لینا، چلانا اور اس کی دیکھ بھال کرنا ہے، جس کی مجموعی پیداواری صلاحیت 365 میگاواٹ ہے اور یہ محمود کوٹ، مظفرگڑھ، پنجاب میں واقع ہے۔