وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔
اس سلسلے میں وزارتِ خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات (16 جون) بارہ بجے سے ہو گا۔
وفاقی حکومت نے پیٹرول کی فی لٹر قیمت میں 4 روپے 80 پیسے کا اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 253 روپے 63 پیسے سے بڑھ کر 258 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہوگئی ۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے نتیجے میں فی لٹر قیمت 254 روپے 64 پیسے بڑھ کر 262 روپے 59 پیسے ہوگئی ۔