عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ہفتے کو بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر کے اضافے سے 3432 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1500 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 63 ہزار روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 1206 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 11 ہزار 213 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 4,600 روپے کے نمایاں اضافے سے 361,500 روپے پر جاپہنچی تھی ۔
چاندی کی فی تولہ قیمت 7 روپے کے اضافے سے 3,787 روپے ہوگئی۔