فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے فنانس بل 2025 میں تکنیکی اور قانونی خامیوں کی نشاندہی اور ان کے ازالے کے لیے دو اناملی کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری کیے گئے دو نوٹیفکیشنز کے مطابق، چیئرمین ایف بی آر/سیکریٹری ریونیو ڈویژن نے فنانس بل 2025 میں موجود تکنیکی و قانونی خامیوں کی نشاندہی اور ان کے ازالے کے لیے اناملی کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی ہے۔
پاکستان بزنس کونسل کے سی ای او احسان ملک بزنس اناملی کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے جبکہ ایف بی آر کے ممبر (کسٹمز پالیسی) واجد علی اور ممبر (انکم ٹیکس پالیسی) ڈاکٹر نجیب احمد میمن اس کمیٹی کے مشترکہ شریک چیئرمین ہوں گے۔
کمیٹی کے ارکان میں وفاقی چیمبر کے صدر عاطف اکرام شیخ ، صدر لاہور چیمبر میاں ابوزر شاد ، صدر کراچی چیمبر محمد جاوید بلوانی، صدر سرحد چیمب فضل مقیم خان، صدر کوئٹہ چیمبر محمد ایوب مریانی ، صدر اسلام آباد چیمبر ناصر منصور قریشی، صدر فیصل آباد چیمبر ریحان نسیم، چیئرمین پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن فیصل آباد سہیل پاشا اور سی ای او/سیکریٹری جنرل او آئی سی سی آئی عبدالعلیم شامل ہیں۔
تکنیکی امور سے متعلق اناملی کمیٹی کی صدارت آصف ہارون (اے ایف فرگوسن اینڈ کمپنی، کراچی) کریں گے جبکہ ایف بی آر کے رکن (انکم ٹیکس پالیسی) ڈاکٹر نجیب احمد میمن اور رکن (کسٹمز پالیسی) واجد علی کمیٹی کے شریک چیئرمین ہوں گے۔
کمیٹی کے اراکین میں انور کاشف ممتاز (صدر، پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن، کراچی)، روبینہ عاطر (نیشنل ٹیرف کمیشن)، محمد اشفاق (جوائنٹ سیکریٹری، وزارتِ تجارت)، غلام مصطفیٰ قاضی (صدر، آئی سی ایم اے پی)، حبیب فخرالدین (چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ، راولپنڈی)، عبدالقادر میمن (سابق پیٹرن ان چیف، اے پی ٹی بی اے)، آصف علی (سابق صدر، بلوچستان ٹیکس بار اور سینئر نائب صدر)، ایڈووکیٹ محمد اعظم (سینئر نائب صدر، پی ٹی اے، پشاور)، محمد رضا (اے ایف فرگوسن اینڈ کمپنی، کراچی) اور خالد محمود (کے پی ایم جی) شامل ہیں۔