وزارتِ خزانہ کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ ایک بیان کے مطابق بلال اظہر کیانی نے باضابطہ طور پر وزیر مملکت برائے خزانہ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

یہ تقرری کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے بعد عمل میں آئی، جس کے تحت بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت برائے خزانہ کا قلمدان سونپا گیا ہے ۔ بلال اظہر کیانی پہلے ہی وزیر مملکت ریلوے اور وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ کے سربراہ ہیں۔انہیں یہ اضافی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔