عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں بڑھنے کے بعد جمعرات کے کاروباری روز پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت فی تولہ 4,300 روپے اضافے کے بعد 358,400 روپے تک پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 3,687 روپے بڑھ کر 307,270 روپے ہوگئی۔

بدھ کو سونے کی قیمت فی تولہ 354,100 روپے پر مستحکم رہی۔

اے پی جی جے ایس اے کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں بھی جمعرات کو سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا اور فی اونس سونے کی قیمت 43 ڈالر کے اضافے سے 3,400 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

ادھر، چاندی کی قیمت فی تولہ 159 روپے بڑھ کر 3,745 روپے تک پہنچ گئی۔