عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 3357 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں استحکام کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 54 ہزار 100 روپے پر برقرار رہی ۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 3 ہزار 583 پر مستحکم رہی۔

یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 54 ہزار 100 روپے ہوگئی تھی۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 130 روپے کے اضافے سے 3586 روپے ہوگئی ۔