اینگرو پاورجن قادر پور لمیٹڈ (ای پی کیو ایل) نے عدیل قمر کو چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔
کمپنی نے یہ پیش رفت بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری کردہ ایک نوٹس کے ذریعے شیئر کی۔
عدیل قمر کی بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر تقرری 6 جون سے نافذ العمل ہوگی، جو موجودہ مدت کے بقیہ عرصے کے لیے ہوگی اور اگلے بورڈ انتخابات کے موقع پر 14 اکتوبر 2025 کو اختتام پذیر ہوگی۔
نوٹس میں مزید بتایا گیا کہ سمین اختر جنہوں نے 7 مئی کو استعفیٰ دیا تھا، اپنی ذمہ داریاں 5 جون 2025 تک جاری رکھیں گی۔
اینگرو پاورجن قادر پور لمیٹڈ (ای پی کیو ایل) ایک خودمختار پاور پلانٹ ہے جو گھوٹکی کے قادرپور میں 217 میگاواٹ کی جدید پرمیٹ گیس پر مبنی توانائی پیدا کرتا ہے۔