کراچی میں پیر کو ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

کراچی کے قریب قائدآباد میں 3.2 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جو گزشتہ 24 گھنٹوں میں بندرگاہی شہر میں تیسرا زلزلہ ہے۔

زلزلے کے جھٹکوں سے شہر بھر میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

پاکستان موسمیاتی ادارے (پی ایم ڈی) کے مطابق یہ زلزلہ صبح 11:04 بجے آیا جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کا طول البلد 24.85 شمالی اور عرض البلد 67.23 مشرقی تھا۔

کراچی میں آنے والے اس زلزلے سے پہلے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو اور زلزلے بھی ریکارڈ کیے گئے تھے۔

صبح 10:29 بجے کے قریب قائدآباد میں 3.2 شدت کا ایک زلزلہ آیا تھا۔

یہ زلزلہ بھی زمین کی سطح سے محض 10 کلومیٹر کی کم گہرائی پر تھا۔

مزید برآں، تیسرا زلزلہ آج صبح 1:06 بجے شہر کے گڈاپ ٹاؤن کے قریب آیا۔

اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 تھی اور گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔

تینوں زلزلوں میں اب تک کسی جانی نقصان یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔