عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ہفتے کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 14 ڈالر کی کمی سے 3288 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1400 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 47 ہزار 200 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 1200 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 97 ہزار 668 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 48 ہزار 600 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 24 روپے کی کمی سے 3288 روپے ہوگئی۔