ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.81 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

قیمتوں میں کمی بجلی کے چارجزپہلے کوارٹر میں (10.10 فیصد)، مرغی (8.51 فیصد)، ایل پی جی (2.67 فیصد)، چینی (0.25 فیصد)، پاؤڈرڈ ملک (0.20 فیصد)، سبزی گھی 2.5 کلو (0.17 فیصد)، گندم کا آٹا (0.09 فیصد)،چاول آئی آر آر آئی -6/9 (0.07 فیصد)، لہسن (0.05 فیصد) اور مونگ (0.01 فیصد) میں دیکھی گئی ہے۔

سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 0.41 فیصد تک محدود رہی جس میں خواتین کے سینڈل کی قیمتوں میں 55.62 فیصد، مرغی میں 32.92 فیصد، انڈوں میں 32.30 فیصد، مونگ میں 31.45 فیصد، پاؤڈرڈ ملک میں 23.75 فیصد، چینی میں 21.96 فیصد، کیلے میں 21.17 فیصد، دال چنا میں 19.66 فیصد، گوشت بیف میں 17.51 فیصد، ایل پی جی میں 16.30 فیصد، سبزی گھی 2.5 کلو میں 13.67 فیصد اور سبزی گھی 1 کلو میں 12.76 فیصد اضافہ ہوا ہے۔جبکہ سب سے زیادہ کمی پیاز (55.56 فیصد)، بجلی کے چارجز برائے کوارٹر ون (36.54 فیصد)، آلو (29.28 فیصد)، لہسن (26.51 فیصد)، ٹماٹر (19.22 فیصد)، لیپٹن چائے (17.93 فیصد)، ماش (17.50 فیصد)، گندم کا آٹا (15.11 فیصد)، پٹرول (7.43 فیصد)، مسور (7.42 فیصد)، ڈیزل (7.02 فیصد) اور لال مرچ پاؤڈر (6.97 فیصد) کی قیمتوں میں دیکھی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران 14 اشیاء مہنگی، 10 اشیاء سستی جبکہ 27 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر