ایف بی آر نے آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں 1300سی سی سے زائد انجن کی گنجائش رکھنے والی گاڑیوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں اضافہ تجویز کر دیا ہے۔
اس وقت 1300سی سی سے 1600سی سی تک انجن کی گاڑیوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس کل قیمت کا 2 فیصد ہے؛ 1601سی سی سے 1800سی سی تک 3 فیصد؛ 1801سی سی سے 2000سی سی تک 5 فیصد؛ 2001سی سی سے 2500سی سی تک 7 فیصد؛ 2501سی سی سے 3000سی سی تک 9 فیصد؛ اور 3000سی سی سے زائد انجن کی گاڑیوں پر 12 فیصد ٹیکس لاگو ہے۔
تجویز دی گئی ہے کہ ان کیٹیگریز پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح بڑھا کر اضافی ریونیو حاصل کیا جائے۔ یہ اقدام گزشتہ سال متعارف کرائے گئے ”ویلیو بیسڈ ٹیکسیشن ماڈل“ کا تسلسل ہے، جس کے تحت گاڑیوں پر مقررہ ایڈوانس ٹیکس کو ختم کر کے قیمت سے منسلک ٹیکس نظام نافذ کیا گیا تھا۔
سال 2024 میں ایف بی آر نے تمام اقسام کی گاڑیوں سے 4 ارب روپے سے زائد کا ود ہولڈنگ ٹیکس جمع کیا۔ نئے مالی سال میں شرح میں مجوزہ اضافے کے بعد ایف بی آر نے ٹیکس آمدن میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ظاہر کیا ہے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025