رپورٹ کے مطابق ورلڈ بینک نے پاکستان کے ریونیو بڑھانے کے منصوبے (پی آر آر ) کے لیے 70 ملین ڈالر کے اضافی انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن (آئی ڈی اے) کریڈٹ کی منظوری مؤخر کر دی ہے کیونکہ سرکاری دستاویزات ظاہر کرتی ہیں کہ پاکستان کا ٹیکس نظام نہ صرف کم ریونیو جمع کرتا ہے بلکہ معیشت میں بے ترتیبی پیدا کرتا ہے اور غریبوں پر غیر متناسب بوجھ ڈالتا ہے — جو نظامی خامیوں کی بدولت ایک سنجیدہ مسئلہ بن چکا ہے۔

تشویش ناک حقیقت یہ ہے کہ ورلڈ بینک کے تجزیے کے مطابق، پاکستان کی مالیاتی پالیسیاں دیگر نچلے درمیانے آمدنی والے ممالک کے مقابلے میں غربت میں اضافہ کرنے کا زیادہ سبب بنتی ہیں جبکہ عدم مساوات کم کرنے میں ان کا اثر نہایت کمزور ہے۔

ورلڈ بینک کا تجزیہ زمینی حقائق کی عکاسی کرتا ہے، پاکستان کا ٹیکس نظام زیادہ تر بالواسطہ ٹیکسز پر منحصر ہے جب کہ براہ راست ٹیکسز کا بھی ایک بڑا حصہ بالواسطہ طریقوں سے وصول کیا جاتا ہے، نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ اس طریقے سے عائد کیے گئے براہ راست ٹیکس بھی بالواسطہ ٹیکسز کی طرح قیمتوں میں شامل ہو جاتے ہیں، جس کی وجہ سے عوام پر بالواسطہ ٹیکسز کا بوجھ بڑھ جاتا ہے، خاص طور پر غریب طبقے پر یہ بوجھ غیر تناسبی طور پر زیادہ ہوتا ہے جبکہ امیر طبقہ نسبتاً بہت کم ٹیکس دیتا ہے۔

ٹیکس کا بڑا حصہ درآمدی مراحل پر جمع کیا جاتا ہے — مالی سال 2019 سے 2024 کے دوران اوسطاً تقریباً 60 فیصد جی ایس ٹی اسی وقت جمع ہوا۔ اس کے علاوہ، براہ راست ٹیکسوں کا بھی قابلِ قدر حصہ درآمدات کے وقت ہی وصول کیا جاتا ہے۔ باقاعدہ کاروبار اس رقم کو اپنے انکم ٹیکس واجبات سے ایڈجسٹ کر لیتے ہیں، مگر غیر رسمی سیکٹر کے کاروباری حضرات یہ بوجھ سیدھا صارفین پر منتقل کر دیتے ہیں۔

مقامی سپلائی چین میں بھی وہ ٹیکس جو تاجروں اور خوردہ فروشوں کو ہدف بناتے ہیں، بالآخر صارف تک منتقل ہوجاتے ہیں۔ یہ ٹیکس کی خامیاں ملکی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سبب بنتی ہیں اور مقامی صنعتوں کی مسابقت کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ یہی بنیادی وجہ ہے کہ پاکستان کی برآمدات روایتی شعبوں تک محدود رہ گئی ہیں اور متنوع نہیں ہو سکیں۔

بڑے برآمد کنندگان جو ایف بی آر حکام اور وزیراعظم آفس تک رسائی رکھتے ہیں اپنے ٹیکس ریفنڈ حاصل کرلیتے ہیں جبکہ چھوٹے یا نئے کاروباری حضرات اس سہولت سے محروم رہتے ہیں اور انہیں یہی سہولت حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

آپ ناکارکاردگیوں کو برآمد نہیں کرسکتے — یہی وجہ ہے کہ برآمدات رک گئی ہیں، جبکہ معیشتی بے ترتیبی ملکی مصنوعات اور خدمات کی قیمتوں میں شامل رہتی ہے۔

آپ ناکارکردگیوں کو برآمد نہیں کرسکتے — یہی وجہ ہے کہ برآمدات رک گئی ہیں جبکہ معاشی بے ترتیبی ملکی مصنوعات اور خدمات کی قیمتوں میں شامل رہتی ہے۔

جتنی کم آمدنی، اتنا زیادہ بوجھ — خاص طور پر جب دودھ جیسے ضروری اشیاء پر دنیا کے بلند ترین جی ایس ٹی نرخوں میں سے ایک لاگو ہو۔ حکومت نے کارپوریٹ سیکٹر پر سپر ٹیکس بھی عائد کیا ہے، جو بعض صورتوں میں — خاص طور پر ایف ایم سی جی سیکٹر میں — صارفین تک منتقل کردیا گیا ہے۔ اس بات کا ثبوت یہ ہے کہ ان کمپنیوں کے خالص منافع کے مارجن مستحکم رہے ہیں، جب کہ مجموعی منافع کے مارجن میں اضافہ ہوا ہے، درحقیقت، زیادہ آمدنی پر ٹیکس بھی قیمتوں میں اضافے کے ذریعے صارفین پر منتقل کیا جارہا ہے۔

زیادہ ٹیکس عائد کرنے کی پالیسی نے گزشتہ چند سال میں غیر معمولی مہنگائی کی ایک بڑی وجہ فراہم کی ہے۔ اس نے غربت کی سطح کو بڑھا دیا ہے — جو اب حیران کن طور پر 44 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ غریب طبقہ سخت مشکلات کا شکار ہے جبکہ متوسط طبقہ تیزی سے غربت کی لپیٹ میں آرہا ہے۔

دریں اثنا امیر طبقہ اپنی آمدنیوں میں مسلسل اضافہ کرتا جارہا ہے اور نسبتاً کم ٹیکس ادا کر رہا ہے جس کی وجہ سے پہلے ہی گہری عدم مساوات مزید بڑھ رہی ہے۔ ایک اور ساختی مسئلہ ٹیرف پروٹیکشن ہے، جو بڑی کمپنیوں کو اپنے منافع کے مارجن محفوظ رکھنے کے ساتھ صارفین سے زیادہ قیمتیں وصول کرنے کی اجازت دیتا ہے — جس سے کم آمدنی والے طبقات پر بوجھ مزید بڑھ جاتا ہے۔

موجودہ ٹیکس نظام کے تحت پیداواری ترقی اور برآمدات میں توسیع تقریباً ناممکن ہے۔ اس نظام میں بنیادی اصلاحات کی اشد ضرورت ہے۔ تمام آمدنی — چاہے جس بھی ذریعے سے حاصل ہوئی ہو — کو مساوی حیثیت دی جانی چاہیے، نہ صرف کاغذ پر بلکہ حقیقی معنوں میں بھی۔ بالواسطہ ٹیکسز پر انحصار کو کم کرنا ضروری ہے۔

کارپوریٹ انکم ٹیکس کی شرح میں کمی کی جانی چاہیے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ جی ایس ٹی کی شرح کو نمایاں طور پر کم کیا جائے۔ تاہم، سیاسی عزم اور موثر نفاذ کے بغیر یہ تمام اہداف محض خواب بن کر رہ جائیں گے۔ اصلاحات کے لیے ایک نقطہ آغاز ضروری ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ کم ہوتی ہوئی مہنگائی، عالمی سطح پر کمزور کموڈٹی کی قیمتیں اور بہتر ہوتی اقتصادی صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مالی سال 26 کے بجٹ میں طویل عرصے سے زیر التوا ٹیکس اصلاحات کا آغاز کرے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025