انٹر بینک مارکیٹ میں پیر کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ کی قدر میں معمولی گراوٹ کے بعد اس کی قدر میں 0.03 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کاروبار کے اختتام پرڈالر کے مقابلے روپیہ 282.06 روپے پر بند ہوا، جو کہ ڈالر کے مقابلے میں 9 پیسے کی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔


Rupee's Performance Against US Dollar Since 04 March 2025


گزشتہ ہفتتے ڈالر کے مقابلے روپیہ 31 پیسے یا 0.11 فیصد کی کمی سے 281.97 روپے پر بند ہوا تھا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے روپیہ 281.97 روپے پر بند ہوا، جو کہ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر درج 281.66 روپے کے مقابلے میں 31 پیسے کم ہے۔

عالمی سطح پر پیر کو یورو اور ڈالر ین اور سوئس فرانک کے مقابلے میں بڑھ گئے، جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین کے ساتھ تجارتی معاہدے کے لیے 9 جولائی کی آخری تاریخ مقرر کی اور یکم جون سے 50 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی اپنی دھمکی واپس لے لی۔

ٹرمپ نے یہ فیصلہ اتوار کو یورپی کمیشن کی صدر کے ساتھ فون پر بات چیت کے بعد صحافیوں کو بتایا، جنہوں نے معاہدہ طے کرنے کے لیے مزید وقت کی درخواست کی تھی۔ 9 جولائی ٹرمپ کے یورپی یونین اور دیگر زیادہ تر تجارتی شراکت داروں پر لگائے گئے لبریشن ڈے ٹیکسز پر 90 دن کی معطلی کا اختتام ہے۔

ٹرمپ کی دھمکی کے صرف دو دن بعد تناؤ میں کمی اس بات کی واضح یاد دہانی ہے کہ امریکی تجارتی پالیسی کتنی تیزی سے اور اچانک تبدیل ہوسکتی ہے جب کہ اس نے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی بھی کی کہ معاہدے ہو سکتے ہیں اور عالمی معاشی کساد بازاری کے خدشات کو کم کیا۔

یورو 0.3 فیصد اضافے سے 162.60 ین کی سطح تک پہنچ گیا اور امریکی ڈالر کے مقابلے میں بھی 0.2 فیصد بڑھ کر 1.1382 ڈالر پر پہنچ گیا جو کہ 30 اپریل کے بعد کی سب سے بلند سطح ہے۔

جمعہ کو 1 فیصد گرنے کے بعد امریکی ڈالر ین کے مقابلے میں 0.4 فیصد تک بڑھ کر 143.085 تک پہنچ گیا۔

تیل کی قیمتیں، جو کرنسی کی برابری کا ایک اہم اشاریہ سمجھی جاتی ہیں، پیر کے روز اس وقت محدود حد تک بڑھ گئیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین کے ساتھ تجارتی مذاکرات کی ڈیڈلائن میں توسیع کر دی۔ اس اقدام سے ان خدشات میں کمی آئی کہ امریکہ بلاک پر وہ محصولات عائد کرے گا جو عالمی معیشت کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

برینٹ خام تیل کے سودے 18 سینٹ یا 0.28 فیصد اضافے کے ساتھ فی بیرل 64.96 ڈالر پر پہنچ گئے، جب کہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 17 سینٹ یا 0.28 فیصد اضافے کے بعد 61.70 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا تھا۔