کھیل

اشعب عرفان نے ساؤتھ آسٹریلین اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

  • فائنل میں اشعب نے ملائیشیا کے ڈنکن لی کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کے نوجوان اسکواش اسٹار اشعب عرفان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ساؤتھ آسٹریلین اسکواش چیمپئن شپ 2025 جیت لی۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے فائنل میں اشعب نے ملائیشیا کے ڈنکن لی کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

فائنل میں 25 سالہ پاکستانی اسکواش کھلاڑی نے 11-8، 12-10، 11-9 سے کامیابی حاصل کی۔

اشعب کی یہ کامیابی نہ صرف ذاتی سطح پر ایک بڑا سنگ میل ہے بلکہ پاکستان کیلئے بھی فخر کا لمحہ ہے جو ماضی میں اسکواش کے میدان میں عالمی شہرت رہا ہے۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اشعب عرفان نے مداحوں کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور مزید محنت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ٹائٹل جیتنا میرے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے اور میں اس سطح پر پاکستان کی نمائندگی پر فخر محسوس کرتا ہوں۔