پاکستان

ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمات درج ، پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ

حکومت نے بیرون ممالک سے ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے خلاف فوری طور پر مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ یہ فیصلہ وفاقی...
شائع اپ ڈیٹ

حکومت نے بیرون ممالک سے ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے خلاف فوری طور پر مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

یہ فیصلہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ایک اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈی پورٹ افراد کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج اور پاسپورٹ منسوخ کیا جائے گا۔

حکومت ڈی پورٹ افراد کو 5 سال کے لیے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں بھی شامل کرے گی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر پاسپورٹ قوانین کو مزید سخت اور بہتر بنانے کیلئے وفاقی سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ ڈی پورٹ افراد بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں لہٰذا آئندہ ان کے ساتھ کوئی نرمی برتی نہیں جائے گی۔