مارکٹس

بنگلادیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان، بابراعظم، رضوان باہر

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا...
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

16 رکنی اسکواڈ میں سابق کپتان بابر اعظم، تجربہ کار وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور فاسٹ بالر شاہین آفریدی کو شامل نہیں کیا گیا۔

سلمان علی آغا ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے جو ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی زیر نگرانی پہلی سیریز ہوگی۔

پی سی بی کے مطابق تینوں میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ۔

میچز کے شیڈول کا اعلان جلد جاری کیا جائے گا۔

اسکواڈ کا انتخاب ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

اعلان کردہ قومی اسکواڈ میں سلمان علی آغا (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، محمد عرفان خان، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر) اور صائم ایوب شامل ہیں۔