وزیرِاعظم شہباز شریف پیر کے روز ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔

وزیرِ تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزیرِاعظم کا استقبال کیا۔ وزیرِاعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر برائے دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال، اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی موجود ہیں۔

اپنے دورۂ کراچی کے دوران وزیرِاعظم پاکستان نیوی کے ڈاک یارڈ کا دورہ کریں گے۔

وہ پاکستان نیوی کے افسران و جوانوں سے خطاب بھی کریں گے اور آپریشن ”بنیان المرصوص“ کے دوران بھارتی نیوی کے جارحانہ عزائم کو ناکام بنانے پر ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کریں گے۔

وزیرِاعظم اپنے قیام کے دوران وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ سے بھی ملاقات کریں گے۔