ایک ہفتے کے دورران مہنگائی کی شرح 1.03 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

15 مئی 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اشاریے (ایس پی آئی) پر مبنی مہنگائی میں 1.03 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس (پی بی ایس) کے مطابق مرغی کی قیمتوں میں 15.95 فیصد، انڈوں میں 8.34 فیصد، چینی میں 1.97 فیصد، لونگ کپڑے میں 1.74 فیصد، پاؤڈرڈ دودھ میں 1.59 فیصد، گڑ میں 1.48 فیصد، دال چنا میں 0.94 فیصد، لان پرنٹڈ میں 0.77 فیصد، مٹن میں 0.62 فیصد، بیف میں 0.49 فیصد اور انرجی سیور میں 0.31 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

مہنگائی بڑھنے کی شرح میں بھی سالانہ 1.29 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہےجس میں خواتین کے سینڈل کی قیمت میں 55.62 فیصد، مرغی میں 47.22 فیصد، مونگ میں 29.02 فیصد، پاؤڈر دودھ میں 24.02 فیصد، چینی میں 21.87 فیصد، کیلے میں 20.80 فیصد، دال چنا میں 20.74 فیصد، گوشت بیف میں 18.00 فیصد، سبزی گھی (2.5 کلو) میں 13.62 فیصد، ایل پی جی میں 12.13 فیصد، لان پرنٹڈ میں 11.18 فیصد اور فائرووڈ میں 10.44 فیصد اضافہ ہوا ہے جب کہ پیاز کی قیمت میں 53.29 فیصد، لہسن میں 33.18 فیصد، آلو میں 29.84 فیصد، پہلی سہ ماہی کے بجلی کے بل میں 29.40 فیصد، ٹماٹر میں 23.61 فیصد، گندم کا آٹا میں 21.02 فیصد، لیپٹن چائے میں 17.93 فیصد، ماش میں 16.27 فیصد، مرچ پاؤڈر میں 12.30 فیصد، پٹرول میں 7.43 فیصد اور ڈیزل میں 6.30 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025