عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 9 ڈالرکے اضافے سے3177 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 900 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 36 ہزار 100 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 772 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 88 ہزار 151 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعرا ت کو سونے کی فی تولہ قیمت 6700 روپے کی نمایاں کمی سے 3 لاکھ 35 ہزار 200 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت3377روپے پرمستحکم رہی۔