فلائی دبئی کی افتتاحی پرواز جمعرات کی رات باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ، پشاور پر اتری۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پرواز میں 164 مسافر سوار تھے، جنہیں ایئرپورٹ پر روایتی واٹر کینن سلامی دے کر خوش آمدید کہا گیا۔
پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ اس موقع پر ایک سادہ مگر پروقار کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد کی گئی۔
مزید یہ کہ پہلی روانہ ہونے والی پرواز ایف زیڈ 375 نے رات 2 بج کر 20 منٹ پر دبئی کے لیے اُڑان بھری، جس میں 184 مسافر سوار تھے۔
پی اے اے کے مطابق فلائی دبئی پشاور سے ہفتے میں سات پروازیں چلائے گی، جو خلیجی اور یورپی ممالک کے ساتھ فضائی رابطوں کو نمایاں طور پر بہتر بنائیں گی۔