حب پاور کمپنی لمیٹڈ نے جمعرات کو اطلاع دی کہ پرائم انٹرنیشنل آئل اینڈ گیس کمپنی لمیٹڈ نے دو زمینی تیل و گیس کے بلاکس، سکھ پور-II اور نائنگ شریف، کی تلاش کے لیے مشترکہ بولیاں لگانے میں کامیاب ہوگئیں۔
پاکستان کے سب سے بڑے نجی توانائی پیدا کرنے والے ادارے (آئی پی پی ) حبکو نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری کردہ اعلامیے میں یہ انکشاف کیا۔
علامیے میں بتایا گیا کہ ریگولیٹری حکام کی منظوری کے بعد پرائم کی مشترکہ بولی آن شور تلاش کے دو بلاکس، سکھ پور-II اور نائنگ شریف، کامیاب رہی ہے جس پر ہمیں خوشی ہے۔
پرائم حب پاور ہولڈنگز کی ذیلی کمپنی کا مشترکہ منصوبہ ہے۔
حب پاور کمپنی (حبکو) پاکستان میں یکم اگست 1991 کو ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر قائم ہوئی۔ یہ کمپنی بجلی کے اسٹیشنز کی ترقی اور دیکھ بھال میں مصروف ہے۔ حب کمپنی کے پاس بلوچستان میں 1,200 میگاواٹ (نیٹ) کی تیل سے چلنے والی پاور پلانٹ (حب پلانٹ) ہے۔