پاکستان کرکٹ بورڈ سے مینٹورز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیئرمین محسن نقوی کی سربراہی میں ہونے والے کارکردگی جائزے کے بعد چیمپئنز کپ ٹیموں کے مینٹورز سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق جائزے کے بعد تمام پانچ مینٹوز وقاریونس، شعیب ملک، ثقلین مشتاق، مصباح الحق اور سرفراز احمد کو فارغ کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مصباح الحق اور سرفراز احمد کو پی سی بی میں دیگر اہم عہدوں پر تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ قدم چیئرمین پی سی بی کی قیادت میں کی جانے والی وسیع تنظیم نو کی ایک کڑی کے طور پر اُٹھایا گیا ہے۔

اگرچہ پی سی بی کی جانب سے کوچز کی برطرفی کے حوالے سے کوئی رسمی بیان جاری نہیں کیا گیا، لیکن ان پیش رفتوں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بورڈ اپنی حکمت عملی میں تبدیلی لا رہا ہے۔