بھارت کے پاکستان اور آزاد کشمیر پر بدھ کو حملے کے بعد پاکستان کے بین الاقوامی بانڈز میں تقریباً 1 سینٹ کی کمی آئی، یہ حملہ اپریل میں سیاحوں پر حملے کے ردعمل میں کیا گیا جس کے نتیجے میں ایٹمی ہتھیاروں سے لیس دشمنوں کے درمیان دو دہائیوں میں سب سے شدید جھڑپیں ہوئیں۔
ٹریڈ ویب کے ڈیٹا کے مطابق 2036 کے بانڈ کی قیمت 0.9 سینٹ کم ہو کر 72.477 سینٹ پر آ گئی۔