پاکستان

پاک بھارت کشیدگی: پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر کے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر...
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر کے تعلیمی ادارے آج بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ عوام کے تحفظ کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

یہ اعلان ملک میں ہنگامی صورتحال کے بعد کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان نے دو رافیل اور ایک سخوئی ایس یو 30 سمیت تین بھارتی طیارے مار گرائے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے پانچ مقامات پر میزائل حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں 26 پاکستانی شہید اور 45 زخمی ہوگئے۔