ذرائع نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ نیشنل گرڈ کمپنی (این جی سی) جسے پہلے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے نام سے جانا جاتا تھا، نے پاور ڈویژن کو آگاہ کیا ہے کہ اس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز (بی او ڈی) نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے تحت منتقلی کے تمام مراحل کی نگرانی کے لیے ایک ری اسٹرکچرنگ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
یہ اقدام پاور ڈویژن کے 20 نومبر 2024 کے خط کے بعد کیا گیا ہے، جو کہ 6 نومبر 2024 کو کابینہ کی جانب سے دیے گئے این ٹی ڈی سی کی ری اسٹرکچرنگ کے فیصلے پر عملدرآمد سے متعلق تھا۔
این جی سی کی چیف لا آفیسر (سی ایل او) ماریہ رفیق نے پاور ڈویژن کو آگاہ کیا کہ کابینہ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے این ٹی ڈی سی کے شیئر ہولڈرز نے 26 دسمبر 2024 کو منعقدہ اپنی دوسری غیرمعمولی جنرل میٹنگ میں متفقہ طور پر کمپنی کا نام تبدیل کر کے ”نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ“ رکھنے کا فیصلہ کیا، جو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی منظوری سے مشروط ہے۔
اس منتقلی کو آسان بنانے کے لئے ، سی ایل او کو تمام ضروری قانونی اور طریقہ کار کے تقاضوں کو پورا کرنے کا اختیار دیا گیا تھا۔
نیپرا نے مجوزہ نام کی تبدیلی پر اپنی عدم اعتراض کی منظوری 24 فروری 2025 کو جاری کی، جو 19 دسمبر 2024 کو جمع کرائی گئی درخواست کے جواب میں دی گئی۔ بعد ازاں، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے 20 مارچ 2025 کو ایک سرٹیفکیٹ آف انکارپویشن (شناختی نمبر: 0039611) کے ذریعے اس تبدیلی کی باضابطہ منظوری دے دی۔
اسی دوران، انرجی انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (ای آئی ڈی ایم سی) کو بھی باقاعدہ طور پر قائم کیا گیا۔ وزارت توانائی (پاور ڈویژن) نے یکم جنوری 2025 کو ایس ای سی پی کو کمپنی کے قیام کے لیے دستاویزات، بشمول میمورنڈم اور آرٹیکلز آف ایسوسی ایشن، جمع کروائیں۔ ایس ای سی پی نے کمپنیز ایکٹ 2017 کی شق 16 کے تحت 3 جنوری 2025 کو سرٹیفکیٹ آف انکارپویشن جاری کیا، جس کے نتیجے میں کمپنی کو قانونی طور پر قائم کر دیا گیا۔
انضمام کے بعد سی ایل او نے 15 جنوری، 28 جنوری، 25 فروری اور 28 مارچ 2025 کو ای میلز کے ذریعے پاور ڈویژن کے متعلقہ حکام کو اسٹیٹ اونڈ انٹرپرائزز ایکٹ اور ایس ای سی پی ریگولیشنز کے فریم ورک کے تحت انضمام کے بعد کے اقدامات سے آگاہ کیا۔
انڈیپینڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر (آئی ایس ایم او) کے قیام کے حوالے سے، نیشنل گرڈ کمپنی (این جی سی) کے لیگل ڈپارٹمنٹ نے اس کے انکارپویشن کے عمل میں معاونت فراہم کی، جس میں میمورنڈم اور آرٹیکلز آف ایسوسی ایشن کی تیاری اور مکمل ریگولیٹری تقاضوں کی تکمیل شامل تھی۔ آئی ایس ایم او کو باضابطہ طور پر 4 دسمبر 2024 کو قائم کیا گیا۔ آئی ایس ایم او کو فعال بنانے کے لیے این جی سی نے یکم جنوری 2025 سے قانونی، مالیاتی اور انسانی وسائل فراہم کیے۔ مزید برآں، این ٹی ڈی سی، سی پی پی اے-جی اور آئی ایس ایم او نے 31 دسمبر 2024 کو متعلقہ لائسنسوں کی منتقلی اور حصول کے لیے مشترکہ طور پر نیپرا کو درخواستیں جمع کروائیں۔
این ٹی ڈی سی اور آئی ایس ایم او کے کے درمیان، نیز سی پی پی اے-جی اور آئی ایس ایم او کے درمیان بزنس ٹرانسفر ایگریمنٹس (بی ٹی ایز) اور سروس لیول ایگریمنٹس (ایس ایل ایز) متعلقہ بورڈز سے منظور کر لیے گئے ہیں اور تمام فریقین کی جانب سے ان پر دستخط بھی کردیے گئے ہیں۔
اگرچہ پاور ڈویژن کی ہدایت صرف این ٹی ڈی سی کے بورڈ کو این جی سی اور ای آئی ڈی ایم سی میں منتقلی پر عملدرآمد تک محدود تھی، تاہم کمپنی نے پیش قدمی کرتے ہوئے آئی ایس ایم او کے قیام اور ابتدائی عملی سرگرمیوں میں بھی بھرپور معاونت فراہم کی۔
تنظیم نو کابینہ کی ہدایات کے مطابق آگے بڑھ رہی ہے، جس میں اہم سنگ میل پہلے ہی حاصل کیے جا چکے ہیں۔ نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ میں منتقلی جاری ہے، جس میں تنظیمی حقوق جیسے اقدامات بھی شامل ہیں۔
ماریہ رفیق نے کہا کہ ہم نے ری اسٹرکچرنگ کی پیشرفت پر باقاعدگی سے پاور ڈویژن کو آگاہ کیا ہے جیسا کہ درکار تھا۔ مزید اپڈیٹس باقی رسمی مراحل مکمل ہونے پر فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ نیشنل گرڈ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے منتقلی کی رہنمائی کے لیے باضابطہ طور پر ایک ری اسٹرکچرنگ کمیٹی قائم کی ہے۔
نیپرا نے نئے قائم شدہ اداروں کو بھی لائسنس جاری کیے ہیں جو ری اسٹرکچرنگ کے عمل کی حمایت کرتے ہیں اور پاکستان کے پاور سیکٹر کے اصلاحاتی ایجنڈے میں ایک اہم پیشرفت کی نشاندہی کرتے ہیں۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025