اسٹیٹ بینک نے یوم مزدور کے موقع پر کمرشل بینکوں اور مالیاتی اداروں کی بندش کا اعلان کردیا۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق بینک دولت پاکستان جمعرات یکم مئی 2025ء یومِ مزدور کے موقع پر عام تعطیل کے سبب بند رہے گا جس کے سبب کمرشل بینک اور مالیاتی ادارے بھی بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ یکم مئی کو ملک بھر میں بھی عام تعطیل ہوتی ہے۔ یومِ مزدور دنیا بھر میں منایا جاتا ہے اور اس موقع پر مختلف تقریبات اور ریلیوں کے ذریعے مزدوروں کے مسائل اجاگر کیے جاتے ہیں۔

کاپی رائٹ: بزنس ریکارڈر، 2025