ٹریڈویب کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کے ڈالر پر مبنی سرکاری بانڈز میں جمعرات کو 4 سینٹ سے زیادہ کمی واقع ہوئی۔
ہمسایہ ملک بھارت کے ساتھ کشیدگی بڑھنے کے باعث ڈالر بانڈز میں کمی دیکھی جارہی ہے۔
2036 کی میچورٹی میں سب سے زیادہ گراوٹ دیکھی گئی اور ڈالر کے مقابلے 4 سینٹ سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی اور اسے 74 سینٹ پر رکھا گیا۔
یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلح افراد نے منگل کو 26 افراد کو ہلاک کردیا جو تقریبا دو دہائیوں میں ملک میں شہریوں پر بدترین حملہ ہے۔
بھارتی پولیس کے مطابق حملے میں ملوث تین مشتبہ شدت پسندوں میں سے دو پاکستانی شہری تھے اور بھارت نے انڈس واٹر معاہدہ معطل کردیا۔
پاکستان نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے اقدام کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کا پانی روکنا اعلان جنگ تصور کیا جائے گا اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔