عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ہفتے کو سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 3326 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں استحکام کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3 لاکھ 49 ہزار 700 روپے کی سطح پر برقرار رہا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 99 ہزار 811 روپے پر مستحکم رہی۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 3417 روپے پر برقرار رہی ۔

یاد رہے کہ جمعرات کو فی تولہ سونا 2 ہزار روپے کے بڑے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 3 لاکھ 50 ہزار روپے پر جاپہنچا تھا۔