عالمی ڈیجیٹل آپریٹر ویون گروپ کے سی ایف او براک اوزر نے کہا ہے کہ ان کے ماتحت ادارے جاز نے پاکستان کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے کے لیے 10.9 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیڈرز ان اسلام آباد بزنس سمٹ (ایل آئی آئی بی ایس) 2025 ء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ویون گروپ پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری جاری رکھے گا اور اثاثہ جات پر کم انحصار کرنے والی حکمتِ عملی اپناتے ہوئے ایک سروسز پر مبنی ادارے کے طور پر ترقی کرے گا، جو پاکستان کے ڈیجیٹل منظرنامے میں انقلابی تبدیلی کا باعث بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ جاز کی براہِ راست ڈیجیٹل آمدنی، جو اب 25 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے، ویون گروپ کی ’ڈیجیٹل آپریٹر 1440‘ حکمتِ عملی کی کامیاب پیش رفت کا ثبوت ہے۔ ہم صحت، مالیاتی خدمات، تعلیم اور تفریح جیسے کلیدی شعبوں میں صارفین کی غیر تسلی شدہ ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید اور موزوں ڈیجیٹل حل فراہم کر رہے ہیں۔ یہ حکمتِ عملی نہ صرف صارفین اور معیشت کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ کمپنی کی پائیدار ترقی کو بھی تقویت دیتی ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025