وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ 2025 کے لیے پاکستان کی نجی اسکیم کے تحت 23 ہزار 620 عازمین حج ادا کرسکیں گے۔
وزارت نے مزید بتایا کہ منظور شدہ حج سروس فراہم کنندگان کی تازہ فہرست وزارت کی ویب سائٹ https://pvt-inquiry.hajjinfo.org/ اور Pak Hajj 2025 موبائل ایپ پر دستیاب ہے۔
وزارت مذہبی امور کا مزید کہنا ہے کہ رجسٹرڈ سروس فراہم کرنے والوں کے ذریعے بکنگ کروانے والے عازمین ان پورٹلز کے ذریعے اپنی درخواست کی صورتحال اور معاہدوں کی تصدیق کریں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رجسٹرڈ کمپنیاں عازمین حج کو تازہ ترین حج کنٹریکٹ جاری کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ سعودی عرب کی وزارت حج کی ہدایات کے مطابق 18 اپریل 2025 تک ویزا پروسیسنگ مکمل ہوجائے۔
مانیٹرنگ سیکشن (شکایات): فون: 9218571-051
| ای میل: somonitoring@mora.gov.pk