مارکٹس

دس گرام سونا بھی 3 لاکھ روپے کی بلند سطح عبور کرگیا

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا جس کے نتیجے میں عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید...
شائع اپ ڈیٹ

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا جس کے نتیجے میں عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید مہنگا ہوکر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر جاپہنچا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 19 ڈالر کے اضافے سے پہلی بار 3329 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 2 ہزار روپے کے بڑے اضافے سے تاریخ میں پہلی بار 3 لاکھ 50 ہزار روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب دس گرام سونے کی قیمت 1715 روپے کے اضافے سے تاریخ میں پہلی بار 3 لاکھ کی بلند سطح عبور کرکے 3 لاکھ 68 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 8600 روپے اضافے سے 3 لاکھ 48 ہزار روپے ہوگئی تھی۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 59 روپے کی کمی سے 3 ہزار 401 روپے ہوگئی تھی۔