کاروبار اور معیشت

ایچ بی ایل زرعی سروسز لمیٹڈ کا گندم خریداری مہم کا آغاز

اپنے بنیادی مشن کسانوں کو بااختیار بنانے اور پاکستان کے زرعی شعبے کو بہتر بنانے کے تحت ایچ بی ایل زرعی سروسز لمیٹڈ...
شائع April 17, 2025 اپ ڈیٹ April 17, 2025 01:48pm

اپنے بنیادی مشن کسانوں کو بااختیار بنانے اور پاکستان کے زرعی شعبے کو بہتر بنانے کے تحت ایچ بی ایل زرعی سروسز لمیٹڈ (ایچ زیڈ ایس ایل) نے اپنے معروف ریٹیل برانڈ اناج کے تحت گندم کی خریداری کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ اقدام کھیت سے دسترخوان تک کی کہاوت کی عملی تعبیر ہے، جو فارم ٹو فورک ماڈل کی بہترین مثال پیش کرتا ہے۔

فصلوں کی خریداری ایچ بی ایل زرعی سروسز لمیٹڈ (ایچ زیڈ ایس ایل) کی بنیادی خدمات میں سے ایک ہے، جسے مستقل طور پر کسانوں کی معاونت کیلئے جاری رکھا گیا ہے تاکہ انہیں منصفانہ منڈی تک رسائی، شفاف قیمتوں اور بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جاسکے۔ ایچ زیڈ ایس ایل کی خریداری کا سفر مکئی سے شروع ہوا ،اس کے بعد تل کی خریداری کی گئی جسے کامیابی سے چین کو برآمد کیا گیا اور پھر چاول کی خریداری کا آغاز ہوا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025