حکومت نے قومی معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وزیراعظم شہباز شریف نے اس حوالے سے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو ٹاسک تفویض کردیئے ہیں۔
یہ ہدایت وزیراعظم نے اسلام آباد میں قومی معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ قومی معیشت کو بہتر بنانا اور غیر رسمی متوازی معیشت کا خاتمہ حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کا اہم جزو ہے۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ قومی معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن کے لئے فوری طور پر متحرک ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم پاکستان کی ترقی کے لیے نظام کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں۔
وزیراعظم نے رمضان پیکج کی تقسیم کے لئے ڈیجیٹل والیٹ سسٹم کے کامیاب نفاذ کو بھی سراہا اور ہدایت کی کہ اسے دیگر شعبوں میں بھی بڑھایا جائے۔