توانائی کے شعبے میں قیمتوں کے حوالے سے کچھ مثبت پیش رفت ہوئی ہے، تاہم یہ زیادہ تر ٹیکس میں تبدیلیوں اور میکرو اکنامک استحکام (افراط زر اور سود کی شرح میں کمی) کے فوائد سے حاصل ہوئیں ہیں جبکہ ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم میں انتہائی ضروری سخت اصلاحات غائب ہیں۔

حکومت نے صنعتی، گھریلو اور تجارتی صارفین کے لیے بجلی کے ٹیرف میں نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے۔ یہ کمی تین مہینوں کے لیے ہے اور اس میں ٹی ڈی ایس (ٹیرف فرق سبسڈی)، کیو ٹی اے (سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ) اور ایف سی اے (فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹس) شامل ہیں۔

ان میں سے کچھ ممکنہ طور پر آئندہ سال کے بیس ٹیرف کا حصہ بن جائیں گے۔ مثال کے طور پر کیو ٹی اے کی کمی آئی پی پیز کے ساتھ نظرثانی، کم سود کی شرحوں اور مستحکم ایکسچینج ریٹس کی وجہ سے ہوئی ہے۔ امکان ہے کہ یہ عناصر اگلے سال کے بیس ٹیرف میںشامل ہوجائیں گے اور یہ کمی ممکنہ طور پر اگلے سال بھی جاری رہے گی کیونکہ استحکام جاری رہنے کی توقع ہے۔

دوسرا عنصر ٹی ڈی ایس (ٹیرِف ڈیفرینشل سبسڈی) ہے، جہاں فی یونٹ 1.7 روپے کی کمی پٹرولیم لیوی میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کی وجہ سے کی گئی ہے، اور یہ بھی صرف تین ماہ کے لیے ہے۔ تیل اور دیگر اجناس کی قیمتیں توقع ہے کہ کم رہیں گی کیونکہ امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی جنگ اور ٹرمپ کی جانب سے 10 فیصد ٹیرف کے نفاذ (اور مزید ٹیرف کی توقع) کے باعث عالمی سطح پر قیمتوں میں دباؤ ہے۔ اس سے حکومت کے لیے فی لٹر 70 روپے پٹرولیم لیوی برقرار رکھنا آسان ہو جائے گا۔

اگر تیل کی قیمتیں کم ہوتی ہیں (جو کہ ایک ممکنہ نتیجہ ہے)، تو حکومت پٹرولیم لیوی میں اضافہ کرنا چاہتی ہے اور بجلی کی قیمتیں مزید کم کرنے کے لیے ٹی ڈی ایس بڑھانا چاہتی ہے۔ یہ ایک اچھی حکمت عملی ہے۔

پاکستان میں بجلی کی قیمتیں شاید خطے میں سب سے زیادہ ہیں، جبکہ پٹرولیم کی قیمتیں سب سے کم ہیں۔ پاکستان میں توانائی کے بنیادی استعمال میں پٹرولیم کا حصہ بجلی سے زیادہ ہے، حالانکہ بجلی کی پیداواری صلاحیت سرپلس میں ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ قابلِ تجدید اور مقامی ذرائع پر انحصار بڑھ رہا ہے۔ دوسری جانب، پاکستان اپنی زیادہ تر پٹرولیم مصنوعات درآمد کرتا ہے۔ پٹرولیم پر ٹیکس لگا کر بجلی کی قیمتوں کو کم کرنا درست قیمت کا اشارہ ہے۔

تاہم حکومت کے پاس فی الوقت زیادہ سے زیادہ 70 روپے فی لٹر پٹرولیم لیوی عائد کرنے کی اجازت ہے، اور اس سے زیادہ بڑھانے کے لیے پارلیمنٹ کی منظوری درکار ہے۔ یہ منظوری آئندہ بجٹ میں متوقع ہے، اور تیل و دیگر توانائی کی قیمتوں میں کمی کا بڑا حصہ بجلی کے صارفین کو منتقل کیا جانا چاہیے۔ اس کا مقصد ٹرانسپورٹ کو تیل سے الیکٹرک وہیکلز کی جانب منتقل کرنا ہے، جو نہ صرف بجلی کی اضافی پیداواری صلاحیت کو استعمال کرنے میں مدد دے گا بلکہ تیل کے درآمدی بل میں کمی اور ماحولیاتی بہتری کا باعث بھی بنے گا۔

اس کے نتیجے میں بجلی کی طلب میں اضافہ زائد درآمدی آر ایل این جی اور اس کی ہینڈلنگ صلاحیت کے مسئلے کو کم کر سکتا ہے— کیونکہ دونوں کو خریدنا اور چلانا لازمی ہوتا ہے، یہ اس لیے بھی ضروری ہے کہ صنعتی شعبے میں کیپٹو گیس صارفین کے لیے گیس کی قیمتیں بے حد مہنگی ہوتی جا رہی ہیں، اور ان کے پاس گرڈ سے بجلی لینے کی کوئی ترغیب نہیں ہے کیونکہ لاگت کا فرق (ڈیلٹا) اب بجلی کے حق میں جارہا ہے۔

پنجاب میں کئی صنعتی صارفین بار بار گرڈ ٹرپنگ کی شکایت کرتے ہیں، جس سے ان کی پیداواری سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں۔ یہ مسئلہ کے الیکٹرک کے نیٹ ورک پر نسبتاً کم پایا جاتا ہے۔

جن صنعتی اداروں میں پیداواری عمل مسلسل جاری رہتا ہے، وہاں گرڈ ٹرپنگ کی وجہ سے ضیاع زیادہ ہوتا ہے، جبکہ کچھ دیگر ادارے مشینری کی مطابقت کے مسائل کا سامنا کرتے ہیں۔ ان مسائل کو حل کرنا ضروری ہے۔ کے-الیکٹرک (جو واحد نجی ادارہ ہے) اس ضمن میں متحرک ہے، جبکہ باقی تمام ڈسکوز اس حوالے سے پیچھے ہیں۔

دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ بجلی کے نرخوں میں کمی اور سبسڈی کی فراہمی کے باوجود پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ یہ تضاد اس وجہ سے ہے کہ ترسیل و تقسیم کے نقصانات مقررہ حد سے زیادہ ہیں۔

بجلی چوری پر قابو نہیں پایا جا رہا، کیونکہ بعض ڈسکوز کی ریکوری اب بھی کم ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ترسیلی نقصانات بھی مقررہ حد سے زیادہ ہیں، جو گردشی قرضے میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔

یہ مجرمانہ غفلت ہے اور اس میں تمام فوائد کو ختم کرنے کی صلاحیت ہے۔ ڈسکوز کی نجکاری اور کارپوریٹائزیشن کے سوا کوئی متبادل نہیں ہے۔ نیپرا کو ڈسکوز پر سخت ہونا ہوگا تاکہ ان کے نقصانات کو محدود کیا جا سکے۔ ورنہ گیس اور تیل پر صنعت اور نقل و حمل کا بوجھ بجلی پر منتقل کرنے کا خواب صرف ایک خواب ہی رہ جائے گا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025