لکی انوسٹمنٹ فنڈ لمیٹڈ نے اپنے پہلے اسلامک منی مارکیٹ فنڈ کے ابتدائی پبلک آفرنگ(آئی پی او) کے دوران 50 ارب روپے اکھٹے کرکے سبسکرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔
لکی انوسٹمنٹ فنڈ لمیٹڈ نے پاکستان کا سب سے بڑا میوچل فنڈ متعار ف کراکے ایک نئی تاریخ رقم کردی۔ کمپنی نے اپنے لکی اسلامی منی مارکیٹ فنڈ کے ابتدائی پبلک آفرنگ (آئی پی او) کے دوران بے مثال 50 ارب روپے اکٹھے کیے، جو اب تک کے تمام سبسکرپشن ریکارڈز سے کہیں زیادہ ہیں۔
یہ تاریخی کامیابی پاکستان کے مالیاتی شعبے میں ایک غیر معمولی سنگِ میل کی عکاسی ہے اور ملک بھر کے سرمایہ کاروں نے کمپنی کی پہلی شریعہ کمپلائنٹ پیشکش پر زبردست اعتماد کااظہارکیاہے۔یہ شاندار سبسکرپشن اسلامک فنانس پراڈکٹس کی مضبوط طلب کا اظہار ہے اور پاکستان کی ایسٹ مینجمنٹ انڈسٹری میں لکی انوسٹمنٹ کی ایک مضبوط پلیئر کے طورپر پوزیشن کو ظاہر کرتی ہے۔
لکی اسلامک منی مارکیٹ فنڈ کمپنی کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے شریعہ کمپلائنٹ میوچل فنڈز کی سیریز کا پہلا فنڈ ہے۔
اس تاریخی موقع پر لکی انوسٹمنٹ کے بانی چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد شعیب نے سرمایہ کاروں کے غیر معمولی ردِ ّعمل پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ایک ہی دن میں 50ارب روپے کی سبسکرپشن حاصل کرنا ہمارے لیے فخر کا باعث ہے اور یہ نہ صرف لکی انوسٹمنٹ کیلئے ایک سنگِ میل ہے بلکہ ہماری مارکیٹ میں اسلامک فنانس کی بڑھتی مقبولیت کا بھی واضح ثبوت ہے۔
انہوں نے کہاکہ مستقبل قریب میں ہم مزید فنڈز متعارف کرارہے ہیں اور سرمایہ کاروں کو بے مثال کسٹمرتجربہ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ شرعی اصولوں پر سختی سے کاربند رہتے ہوئے اس رفتار کو برقرار رکھنے کیلئے پُرعزم ہیں۔