امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے درجنوں ممالک پر عائد بھاری محصولات کو ختم کرنے کے حیران کن فیصلے کے بعد جمعرات کو چھوٹی اور خطرات بھری ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کی جانب سے جاری کیے جانے والے بین الاقوامی بانڈز میں تیزی دیکھی گئی۔
ٹریڈ ویب کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سری لنکا کے ڈالر پر مبنی بانڈز - جو حالیہ گراوٹ میں سب سے آگے تھے - میں 6 سینٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا ، جبکہ نائجیریا کی قرض کی قدر میں 5 سینٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔ انگولا اور پاکستان میں تقریبا 3 سینٹس کا اضافہ ہوا۔
ایسے قرضے جو ”فرنٹیئر مارکیٹس“ یعنی نسبتاً چھوٹے اور غیر مستحکم ممالک کی جانب سے جاری کیے گئے تھے، انہیں پچھلے ہفتے بدھ کے روز ٹرمپ کی جانب سے وسیع ٹیرف کے اعلان کے بعد نمایاں گراوٹ اور شدید اتار چڑھاؤ کا سامنا رہا۔ تاہم حالیہ اضافے کے بعد ان میں سے کئی بانڈز نے وہ نقصان جزوی طور پر ریکور کر لیا ہے جو انہوں نے 2 اپریل کو ”لیبریشن ڈے“ کے بعد برداشت کیا تھا۔