پنجاب پولیس نے ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردوں کے ایک بڑے حملے کو ناکام بناتے ہوئے حملہ آوروں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق بھاری ہتھیاروں سے لیس 15 سے 20 دہشت گردوں نے صبح سویرے راکٹ لانچرز اور دیگر جدید ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔
پولیس نے فوراً ردعمل دیا، حملہ آوروں کی شناخت کے لیے تھرمل امیجنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا اور مشین گنوں اور مارٹرز کے ذریعے حملے کا مقابلہ کیا۔
بہترین حکمت عملی کے تحت پولیس کی جوابی کارروائی نے دہشت گردوں کو چیک پوائنٹ کی طرف بڑھنے سے روک دیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔
انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عثمان انور نے ملوث افسران کی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ 19 واں کامیاب آپریشن ہے جس میں پنجاب پولیس نے دہشت گرد حملوں کو ناکام بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ثابت قدمی کے ساتھ دہشت گردی کے خاتمے اور اپنے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنارہے ہیں۔
آئی جی سندھ نے تمام محاذوں پر دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے پولیس کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا اور عوام کو یقین دلایا کہ ان کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔