راولپنڈی میں ہلکی بارش کے باعث چیمپیئنز ٹرافی میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان گروب بی کا اہم میچ تاخیر کا شکار ہوگیا۔
میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے ہونا تھا تاہم ہلکی بارش کے باعث میچ تاخیر کا شکار ہے۔
یہ میچ دونوں ٹیموں کیلئے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کیلئے نہایت اہم ہے۔
ٹاس
مسلسل بوندا باندی کے باعث میچ تاخیر کا شکار ہے۔ مزید اپڈیٹس جلد فراہم کی جائیں گی۔
ٹیم نیوز
آسٹریلیا
مچل اسٹارک، پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ، مچل مارش اور مارکس اسٹوئنس جیسے اہم کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کے باوجود آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف شاندار فتح حاصل کرکے اپنی مضبوطی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اسی تناظر میں پلیئنگ الیون میں تبدیلی کی زیادہ ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔
ممکنہ الیون
اسٹیو اسمتھ (کپتان)، میتھیو شارٹ، ٹریوس ہیڈ، مارنس لبوشین، جوش انگلس، ایلکس کیری، گلین میکسویل، بین ڈورشوئس، نیتھن ایلس، ایڈم زامپا اور سپینسر جانسن۔
جنوبی افريقہ
ہینرک کلاسن کی کہنی کی تکلیف کی وجہ سے وہ افغانستان کے خلاف میچ سے باہر ہوگئے تھے اور ہوسکتا ہے کہ وہ اس میچ میں بھی باہر رہیں۔
ممکنہ الیون:
ریان رکلٹن (وکٹ کیپر)، ٹونی ڈی زورزی، ٹیمبا باووما (کپتان)، راسی وان ڈر ڈوسن، ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، مارکو جینسن، ویان ملڈر، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا اور لونگی نگیڈی۔