صدر آصف علی زرداری پرتگال کے شہر لزبن روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ شہزادہ رحیم آغا خان سے ملاقات کریں گے اور مرحوم پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال پر تعزیت کریں گے۔

ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت شہزادہ رحیم آغا خان سے ملاقات کریں گے اور مرحوم پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال پر تعزیت کریں گے۔

بیان کے مطابق صدر آصف علی زرداری اپنے پرتگالی ہم منصب مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا سے بھی ملاقات کریں گے۔

پرنس کریم آغا خان 88 سال کی عمر میں بدھ کے روز لزبن میں انتقال کر گئے تھے۔

شہزادہ رحیم الحسینی آغا خان پنجم ان کے مرحوم والد شہزادہ کریم الحسینی آغا خان چہارم کی وصیت پڑھنے کے بعد اسماعیلی برادری کے 50 ویں روحانی پیشوا نامزد کئے گئے۔

اپنی 1400 سالہ تاریخ میں اسماعیلیوں کی قیادت ایک زندہ، موروثی امام نے کی ہے۔ اسماعیلی 35 سے زیادہ ممالک میں رہتے ہیں اور ان کی تعداد تقریبا 12 سے 15 ملین ہے۔