سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار روپے کی بڑی کمی

اپ ڈیٹ 13 دسمبر 2024

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باعث جمعے کو پاکستان میں بھی سونے کے نرخوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک روز میں 5 ہزار روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 77 ہزار 800 روپے ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 286 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 38 ہزار 169 روپے ہوگئی۔

جمعرات کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

اے پی جی جے ایس اے کے مطابق بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔ کاروباری سیشن کے دوران 50 ڈالر کی کمی کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 2،666 ڈالر ہوگئی ہے۔

چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کمی سے 3 ہزار 400 روپے ہوگئی۔

Read Comments