چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ملک کے تجارتی مرکز کراچی میں فائرنگ کے نتیجے میں دو چینی شہری زخمی ہوگئے تھے۔
ترجمان جیان نے بیجنگ میں ایک باقاعدہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان کے پاس یہ عزم اور صلاحیت موجود ہے کہ وہ چین-پاکستان تعلقات کو نقصان پہنچانے کی تمام کوششوں کو ناکام بنائیں۔