کراچی، ایمپریس مارکیٹ کے قریب عمارت میں آگ لگ گئی

24 ستمبر 2024

کراچی کے علاقے صدر میں ایمپریس مارکیٹ کے قریب ایک عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق آگ نعمان اسکوائر میں لگی۔ آگ پر قابو پانے کے لئے امدادی ٹیمیں اور فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے۔

آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

واضح رہے کہ 14 ستمبر کو کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا تھا۔

فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیوں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا جس کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا تھا۔

Read Comments